شمالی کوریا میں قیددوامریکی شہری رہا۔امریکاکا خیرمقدم

پیر 10 نومبر 2014 09:03

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء)امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق شمالی کوریا میں قید میتھیو ٹوڈ مِلر اور کینتھ بئے کو غیر مشروط طور پر رہا کیا گیا ہے۔42 سالہ کینتھ بئے کو نومبر 2012 ء میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد مئی 2013 ء میں اسے 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی، ان پر کاروبار کی آڑ میں حکومت گرانے کے لیے گروپ قائم کرنے کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ 24 سالہ میتھیو ٹوڈ مِلر کو رواں سال اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا جسے شمالی کوریا کی سپریم کورٹ نے 6 سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔ مِلر پر امیگریشن حکام کے سامنے اشتعال انگیزی کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے سیاحتی ویزا ختم ہوجانے کے بعد کوریا میں سیاسی پناہ کا مطالبہ کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے شمالی کوریا سے ونوں شہریوں کی انسانی ہمدردی کے تحت رہائی کیلئے مذاکرات کئے جو کامیاب رہے۔امریکی شہریوں کی رہائی کو صدر اوباما نے خوش آئند قرار دیا ہے۔