جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس مستقل چیف الیکشن کمشنر کی دوڑ سے الگ،جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی بھی مذکورہ عہدے میں دلچسپی نہیں رکھتے،قریبی ذرائع

پیر 10 نومبر 2014 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء) جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس مستقل چیف الیکشن کمشنر کی دوڑ سے الگ ہوگئے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی بھی مذکورہ عہدے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔

(جاری ہے)

تصدیق جیلانی کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی مستقل چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے خود کو تیار نہیں پاتے ان کا خیال ہے کہ انتخابی معاملات بہت ہی گنجلک ہیں جن کو سلجھانا اتنا آسان نہیں ہے کم و پیش اس سلسلے کو درست کرنے کے لیے کم از کم پانچ سال کا آزادانہ عرصہ درکار ہے جس کے بغیر انتخابی عمل کو پوری طرح شفاف نہیں بنایا جاسکتا جبکہ رانا بھگوان داس تیسری مرتبہ اس عہدے سے خود کو الگ کررہے ہیں اور انہوں نے حکومت کو واضح جواب دے دیا ہے ۔