وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

پیر 10 نومبر 2014 08:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج لاہور آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی لیڈرشپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ چین کے دورے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں۔ چین کے تعاون سے منصوبوں پر تیز رفتاری اور شفافیت سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ کوئی رکاوٹ پاک چین دوستی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔