قومی ٹیم کی طرف سے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ،حفیظ اوراحمدشہزادنے نیوزی لینڈکیخلاف پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈبنادیا،ابوظہبی ٹیسٹ میں عبدالحفیظ اوراحمدشہزادنے پہلی وکٹ کی شراکت میں 178رنزبناکرپہلی وکٹ کی شراکت کانیاریکارڈبنایا

پیر 10 نومبر 2014 08:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ،محمدحفیظ اوراحمدشہزادنے نیوزی لینڈکے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت(پاٹنرشپ)کانیاپاکستانی ریکارڈبنادیا۔پاکستان اورنیوزی لینڈکے مابین ابوظہبی ٹیسٹ میں عبدالحفیظ اوراحمدشہزادنے پہلی وکٹ کی شراکت میں 178رنزبناکرپہلی وکٹ کی شراکت کانیاریکارڈبنایا۔

پاکستان کے نیوزی لینڈکے خلاف ہروکٹ کی شراکت کے دیگرریکارڈزیہ ہیں۔دوسری وکٹ کی شراکت میں سعیدانوراوراعجازاحمدنے28نومبر1996ء کوراولپنڈی میں262رنزبنائے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں شعیب محمداورجاویدمیاں دادنے24فروری1989ء کوآکلینڈمیں248رنزبنائے۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں مشتاق محمداورآصف اقبال نے7فروری1973ء کوڈونیڈن میں350رنزبنائے۔

(جاری ہے)

پانچویں وکٹ کی شراکت میں جاویدمیاں داداورآصف اقبال نے9اکتوبر1976ء کولاہورمیں281رنزبنائے۔

چھٹی وکٹ کی شراکت میں حنیف محمداورماجدخان نے2اپریل1965ء کو217رنزبنائے۔ساتویں وکٹ کی شراکت میں وقارحسن اورامتیازاحمدنے26اکتوبر1955ء کولاہورمیں308رنز،آٹھویں وکٹ کی شراکت میں انیل دلپت اوراقبال قاسم نے10دسمبر1984ء کوکراچی میں89رنزبنائے۔نویں وکٹ کی شراکت میں امتیازاحمداورشعیب اخترنے یکم مئی2002ء کولاہورمیں78رنزبنائے اوردسویں وکٹ کی شراکت میں صلاح الدین اورمحمدفاروق نے27مارچ1965ء کوراولپنڈی میں65رنزبنائے۔