عمران خان کا بھٹواور بینظیر کی آبائی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پیر 10 نومبر 2014 08:51

اسلام آباد، کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی آبائی نشست پر آئندہ انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیااوراس مقصد کے لئے لاڑکانہ میں پارٹی رہنماؤں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ صوبہ سندھ میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کا آبائی حلقہ انتخاب این اے 207نوڈیرو سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نوڈیرو میں مخدوم شاہ محمود قریشی کے مرید ہیں اور ممتاز بھٹو بھی ان کی بھرپور حمایت کرینگے اگر ان کے حلقہ سے آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور الیکشن لڑا ہے مستقبل میں بھٹو خاندان کی آبائی نشست سے بلاول بھٹو الیکشن لڑینگے اور ان کے مقابلے میں عمران خان اپنے آپ کو تیار کررہے ہیں ۔