کراچی، لیاری میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کے قتل کے خلاف سندھ حکومت حرکت میں آگئی،انٹر پول نے اپنی ویب سائٹ پر عزیز جان بلوچ،استاد تاجواور بابا لاڈلا کے ریڈ وارنٹ جاری کردئیے ہیں

پیر 10 نومبر 2014 08:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء)کراچی کے علاقے لیار ی میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کے قتل کے خلاف سندھ حکومت حرکت میں آگئی۔انٹر پول نے اپنی ویب سائٹ پر عزیز جان بلوچ،استاد تاجواور بابا لاڈلا کے ریڈ وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس میں امن وامان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں لیاری گینگ وار کے اہم ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے جس کے تحت بابا لاڈلا کو ایرانی بارڈر،عزیز جان ،استاد تاجو اور شیراز کامریڈ کو مسقط سے گرفتار کیا جائے گا۔

لیاری میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پرانا گولیمار،تارولین،گارڈن اور ملیر میں بھی بڑے آپریشن کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں لیاری کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ لیاری میں کالعدم تحریک طالبان،بلوچ علحیدگی پسند اور دیگر علاقوں کے دہشت گردموجود ہیں۔انہوں نے لیاری میں پولیس کو بھرپور اقدامات کرنے کی منظوری بھی دی ۔آئی جی سندھ کے مطابق لیاری میں پانچ تھانے قائم کئے جائیں گے جبکہ لیاری میں اب تک132گینگ وار کے ملزمان مارے جاچکے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے لیاری کے ترقیاتی کاموں کے لئے اجلاس میں500ملین روپے جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :