بلدیاتی انتخابات، پنجاب حکومت نے تاحال الیکشن کمیشن کو جواب ہی نہ دیا

پیر 10 نومبر 2014 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء) صوبہ پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب تاحال نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے حوالے سے نقشہ اور فہرستیں مانگی تھیں اور یہ خط بیس اکتوبر کو لکھا گیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو تاحال آگاہ نہیں کیا گیا ۔