یمن میں امریکی سفیر کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی،القاعدہ کا اعتراف

پیر 10 نومبر 2014 09:06

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء)القاعدہ نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے ان دو بموں کے ذریعے جو کہ دھماکہ کئے جانے سے چند لمحہ قبل برآمد کرلئے گئے تھے،یمن میں متعین امریکی سفیر کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔یہ آتشگیر مواد صدر عبدالرب منصور ہادی کے گھر کے باہرنصب کیا گیا تھا،یہ بات القاعدہ کی یمن شاخ کے میڈیا شعبے نے ٹوئٹر پر تحریر کئے جانے والے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بم دھماکے اس وقت کئے جانے مطلوب تھے جب امریکی سفیر میتھیو ٹیولر یمن کے دارالحکومت میں اس گھر میں اندازاً ایک گھنٹے کے دورے کے بعد واپس روانہ ہونے والے تھے۔ناکام سازش کی سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔یمن القاعدہ کیخلاف لڑائی میں امریکہ کا اہم حلیف ہے،اس نے واشنگٹن کو اپنے علاقے پر اس گروپ کیخلاف طویل عرصے سے منتظر ڈرون لڑائی کرنے کی اجازت دی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ(اے کیو اے پی) کو جہادی تنظیم کا انتہائی خطرناک شعبہ تصور کرتا ہے۔اے کیو اے پی القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے آبائی ملک سعودی عرب میں اور یمن میں ان کے آبائی وطن میں اپنی شاخوں کے ادغام کے بعد 2009ء میں معرض وجود میں آئی ہے،اس گروپ نے 2011ء کی تحریک کے نتیجے میں صدر علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے محروم کئے جانے کے بعد سے مفلوک الحال یمن میں عدم استحام سے فائدہ اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :