نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ ،پاکستانی بیٹسمینوں کی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری، احمد شہزاد کی شاندار سنچری کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر269رنز بنالئے

پیر 10 نومبر 2014 08:41

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء)آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف بھی پاکستانی بیٹسمینوں کی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے،ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے احمد شہزاد کی شاندار سنچری کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر269رنز بنالئے،پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے کھیل کا آغاز کیا،دونوں میں137 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ محمد حفیظ نے خوب بلے بازی کی تاہم بدقسمتی سے وہ سنچری مکمل نہ کرسکے،96 رنز پر کوری اینڈرسن کا شکار ہوگئے،احمد شہزاد نے اپنی سنچری مکمل کی جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو احمد شہزاد126رنز اور اظہر علی46رنز پر ناٹ آؤٹ تھے،پاکستان نے پہلے دن269رنز بنالئے،نیوزی لینڈ کے باؤلر پہلے دن صرف ایک پاکستانی وکٹ حاصل کرسکے،آج میچ کا دوسرا دن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :