اسپین: کاتا لونیا کے خطے میں ’آزادی‘ کے بارے میں ریفرنڈم کا انعقاد، آیا اس خطے کو اسپین سے آزادی حاصل کر لینی چاہیے یا نہیں، عوام اسپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ کریں گے

پیر 10 نومبر 2014 09:05

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء)میڈرڈ حکومت کی مخالفت کے باوجود ہسپانوی ریاست کاتالونیا میں اتوار کے روز اس بارے میں ریفرنڈم کرایا گیا ہے کہ آیا اس خطے کو اسپین سے آزادی حاصل کر لینی چاہیے۔ کئی اندازوں کے مطابق امکانات ہیں کہ کاتالونیا کے عوام اسپین سے آزادی کے حق میں فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اسی فیصد عوام اسپین سے اضافی اختیارات کے حق میں ہیں جبکہ پچاس فیصد مکمل آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

ریفرنڈم کے منتظمین نے ساڑھے سات ملین افراد کے مالیاتی لحاظ سے کافی امیر مانے جانے والے اس خطے میں ریفرنڈم میں بھاری ٹرن آوٴٹ کی پیشن گوئی کی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ میڈرڈ حکومت کی طرف سے ریفرنڈم کو روکنے کی کوششوں کے نتیجے میں اسپین کی آئینی عدالت اس ریفرنڈم کو معطل کرنے کا فیصلہ سنا چکی ہے۔