شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم ولادت قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ، لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ، پاک بحریہ کے دستوں نے اعزازی گا رڈ کی ذ مہ داریا ں سنبھال لیں

پیر 10 نومبر 2014 08:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء)شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 137 واں یوم ولادت قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ، اس موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر پاک بحریہ کے دستوں نے پاکستان رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ایس ایم شہزاد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اْنہوں نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پاک نیوی کے چاق و چوبند دستے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر قومی ترانے کی دھن بجا کر شاعر مشرق کو سلامی دی گئی۔کموڈور ایس ایم شہزاد نے پاک بحریہ کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس کے بعد انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، تقریب میں عسکری حکام، طلبا اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی لاہور میں مزار اقبال پر حاضری ، گورنر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 131واں یوم ولادت گزشتہ روز اتوار کونہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گورنر نے فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے بعد ازاں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقبال کے پیغام پر عمل کرکے تمام مسائل سے نکلا جاسکتا ہے اور دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :