برازیل:ریو شہر کی سب سے بڑی اجتماعی شادی، معروف شہر ریو دی جینیرو میں تقریبا 2000 جوڑوں کی ایک ان ڈور سپورٹس کمپلکس میں شادی ہوئی جو شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی اجتماعی شادی تھی، تقریب کا نام ’آئی ڈو ڈے‘ یعنی ’ہاں مجھے قبول ہے‘ کا نام دیا گیا ، اجتماعی تقریب کی صدارت رضاکارانہ طور پر سول ججوں نے کی، مذہبی عیسائی رہنماوٴں نے بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے جوڑوں کو دعائیں دیں

منگل 2 دسمبر 2014 04:34

ریوڈی جینرو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء)برازیل کے معروف شہر ریو دی جینیرو میں تقریبا 2000 جوڑوں کی ایک ان ڈور سپورٹس کمپلکس میں شادی ہوئی جو شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی اجتماعی شادی تھی۔غیرملکی خبرساں ا دارے کے مطابق لاطینی امریکہ کے اس شہر میں مقامی انتظامیہ کی کوششوں کے نتیجے میں اب یہ سالانہ تقریب بن چکی ہے جس میں کم آمدن والے طبقے سے ایسے افراد کی امداد کی جاتی ہے جو اپنی شادی کے اخراجات نہیں اٹھا سکتے۔

یہ سینٹر ریو کے مشہور میرانا سٹیڈیم کے سامنے واقع ہے جہاں آنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے شادی کرنے والے جوڑوں اور ان کے مہمانوں کے لیے مخصوص ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔ایک اندازے کے مطابق سٹیڈیم میں اس موقعے پر تقریباً 12 ہزار افراد یکجا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ان ٹرینوں میں شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کے ٹکٹ کا بندوبست بھی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اس اجتماعی شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے اہل وہ لوگ ہیں جن کی ماہانہ آمدنی ایک ہزار امریکی ڈالر سے کم ہو۔اس اجتماعی تقریب کی صدارت رضاکارانہ طور پر سول ججوں نے کی، جبکہ مذہبی عیسائی رہنماوٴں نے بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے جوڑوں کو دعائیں دیں۔اس تقریب کا نام ’آئی ڈو ڈے‘ یعنی ’ہاں مجھے قبول ہے‘ کا نام دیا گیا ہے۔اس تقریب میں کئی ایسے جوڑوں نے بھی باضابطہ شادی کی جو گذشتہ کئی سالوں سے ساتھ ساتھ رہ رہے تھے۔

ایک شادی کرنے والے شخص ایمرسن مورائس نے ایک اخبار او گلوبو کو بتایا: ’ہم صبح چھ بجے اٹھے، یہاں بہت سارے لوگ ہیں اور میرے خیال میں ہم ذرا دیر اور یہاں رکیں گے لیکن میں بہت خوش ہوں۔مسٹر مورائس سنہ 2010 سے 31 سالہ اینا روزینجیلا کے ساتھ رہ ہے ہیں اور اس سال کیآغاز میں انھوں نے باضابطہ رشت? ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔