وزیرآباد ، پڑوسی نے دروازے کے سامنے جانور باندھنے سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے ماں بیٹے کو مار ڈالا

منگل 2 دسمبر 2014 04:28

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء) نواحی قصبہ علی پور چٹھہ میں قصاب پڑوسی نے دروازے کے سامنے جانور باندھنے سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے ماں بیٹے کو مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے محلہ پرانا تلاب والا میں طفیل اور محمد طارق آمنے سامنے کے پڑوسی ہیں۔ محمد طفیل قصاب کا کام کرتا ہے اور اکثر گلی میں مذبح کے جانور باندھا کر تا تھا جس سے پڑوسی نالاں تھے اور جانور باندھنے سے منع کرتے تھے۔

(جاری ہے)

آج بھی طفیل اور اسکے بیٹوں نے گلی میں جانور باندھے تو طارق اور اس کے اہل خانہ نے اعتراض کیا جس پر تلخ کلامی ہو ئی تو طفیل اور اسکے بیٹے بلا ل اور ابوذر مشتعل ہو گئے جنہوں نے اندر سے گن لاکر سامنے دروازے میں کھڑے ہوئے 20سالہ اسلم عرف سنی اور اسکی والدہ 40سالہ رخسانہ زوجہ محمد طارق پر سیدھی فائرنگ کردی۔اسلم کی گردن میں دو گولیاں اور رخسانہ کی پیشانی پر ایک گولی پیوست ہو گئی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ علی پور چٹھہ مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :