بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، شاہینوں کی پرواز جاری مسلسل چوتھی فتح ، بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے ا مکانات روشن کرلئے ،بنگلہ دیش کی جانب سے 100رنز کا ہدف پاکستان نے انیس جاوید کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف صرف چھ اعشاریہ ایک اوورمیں حاصل کرلیا، انیس جاوید کی 57رنز کی ناقابل شکست اننگز

منگل 2 دسمبر 2014 04:17

کیپ ٹاون( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کونووکٹوں سے شکست دیکرمسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی،کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 40اوورز میں8 وکٹ پرایک100 رنزبناسکی،، خورشید عالم 35بنا کرنمایاں رہے، ساجد نواز نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں قومی بلائنڈ ٹیم نے انیس جاوید کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف صرف چھ اعشاریہ ایک اوورمیں حاصل کرلیا، انیس نے اکیس گیندوں پرستاون رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی، ایونٹ میں مسلسل چوتھی فتح کی بدولت پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کیامکانات روشن ہوگئے ہیں۔