داعش کے جنگجووں نے 16 عراقی سرحدی محافظ قتل کر دیے

منگل 2 دسمبر 2014 04:28

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء ) دہشت گرد تنظیم داعش کے عسکریت پسندوں نے پیر کے روز شامی سرحد کے قریب 16 عراقی سرحدی محافظوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ عراقی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے، جب کہ اس واقعے میں دیگر چار اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ مغربی عراقی صوبے انبار میں پیش آیا۔ یہ بات اہم ہے کہ انبار صوبے پر قبضے کے لیے اسلامک اسٹیٹ گزشتہ کافی عرصے سے اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم حکومتی فورسز مقامی قبائل کے ساتھ مل کر اس شدت پسند گروہ کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ چند روز قبل عراق کی مرکزی حکومت کی جانب سے انبار میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی کارروائیوں میں تیزی لانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :