کرکٹ ورلڈکپ: آئی سی سی نے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ،پاکستانی ٹیم 9 فروری کوبنگلہ دیش جبکہ 11 فروری کوانگلینڈ کے مدمقابل آئے گی، وارارم اپ میچز کاسلسلہ 8 فروری سے 13 فروری تک جاری رہے گا ،مجموعی طور پر 14 میچزکھیلیں جائیں گے، پہلا وارم اپ میچ 8 فروری کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا،آئی سی سی قوانین کے مطابق وارم اپ میچزمیں کسی بھی ٹیم کی جانب سے 15 کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، تاہم گراوٴنڈ میں ایک وقت میں 11کھلاڑی ہی فیلڈنگ کرسکیں گے

منگل 2 دسمبر 2014 04:17

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔پاکستانی ٹیم 9 فروری کوبنگلہ دیش جبکہ 11 فروری کوانگلینڈ کے مدمقابل آئے گی آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق وارم اپ میچز کاسلسلہ 8 فروری سے شروع ہوگا جو 13 فروری تک جاری رہے گا جس کے دوران مجموعی طور پر 14 میچزکھیلیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

سڈنی،، ایڈیلیڈ، میلبورن اور کرائسٹ چرچ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ وارم اپ میچزکی میزبانی کریں گے اور پہلا وارم اپ میچ 8 فروری کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔نوفروری کو چار وارم اپ میچز کھیلیں جائیں گے، کرائسٹ چرچ میں جنوبی افریقااورسری لنکامدمقابل آئیں گے، میزبان نیوزی لینڈ کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا، سڈنی میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزآمنے سامنے ہوں گے جبکہ پاکستان بنگلہ دیش کیخلاف صف آرا ہوگا۔

پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ 11 فروری کوسڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا۔آئی سی سی قوانین کے مطابق ان وارم اپ میچزمیں کسی بھی ٹیم کی جانب سے 15 کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، تاہم گراوٴنڈ میں ایک وقت میں 11کھلاڑی ہی فیلڈنگ کرسکیں گے۔