بنگلہ دیش کے نوجوان سپنر تائج الاسلام ایک روزہ کرکٹ میں اپنے ڈیبیو پر ہیٹرک کا اعزاز کرنیوالے تاریخ میں پہلے باؤلر بن گئے، اسلام چوتھے بنگلہ دیشی اور مجموعی طور پر 45ویں باؤلر ہیں جنہوں نے ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں ہیٹرک کررکھی ہے

منگل 2 دسمبر 2014 04:20

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء ) بنگلہ دیش کے نوجوان سپنر تائج الاسلام ایک روزہ کرکٹ میں اپنے ڈیبیو پر ہیٹرک کا اعزاز کرنیوالے تاریخ میں پہلے باؤلر بن گئے ہیں انہوں نے یہ سنگ میل ڈھاکہ میں زمبابوے کے خلاف میچ میں عبور کیا ۔

(جاری ہے)

بائیں ہاتھ کے بائیس سالہ باؤلر نے 27ویں اوور کی آخری گیند پر تیناشے پنیان گارا کو آؤٹ کیا اور پھر اپنے اگلے اوور میں لگاتار دو گیندوں کو پر جوہن نیومبو کو ایل بی ڈبلیو اور تینڈائے چیتارا کو بولڈ کرکے ہیٹرک مکمل کی ۔

اسلام نے سات اوورز میں گیارہ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اسلام چوتھے بنگلہ دیشی اور مجموعی طور پر 45ویں باؤلر ہیں جنہہوں نے ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں ہیٹرک کررکھی ہے ، لیکن اپنے ڈیبیو پر ہیٹرک کرنیوالے وہ پہلے باؤلر ہیں ۔انہوں نے ایک روزہ فارمیٹ میں موقع ملنے سے قبل پانچ ٹیسٹ میچوں میں 25وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :