مصر،عدالت نے آئی ایس کو دہشت گرد تنظیم قرارد یا

منگل 2 دسمبر 2014 04:34

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء)مصر کی ایک عدالت نے گزشتہ روز عراق اور شام میں کارروائیاں کرنیوالے دولت اسلامیہ کے جہادی گروپ کو ایک ”دہشت گرد“ تنظیم قرار دیدیا ، یہ بات سرکاری خبررساں ایجنسی مینا نے اپنی رپورٹ میں بتائی ۔

(جاری ہے)

مصر کے ایک عسکریت پسند انصار بیت المقدس ، جس نے نومبر کے آغاز میں آئی ایس کے ساتھ اتحاد کا وعدہ کیا تھا ،کو بھی اسی حکم کے تحت دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے ۔

انصار بیت المقدس کا ٹھکانا سینائی جزیرہ نما میں واقع ہے ، نے گزشتہ سال جولائی میں فوج کے ہاتھوں اسلام پسند صدر محمد مرسی کو معزول کرنے کے بعد متعدد پولیس اہلکاروں او رفوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔مینا نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ سے متعلق فیصلے کیخلاف وکیل کے ذریعے کیس دائر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :