نیب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور جائزے کے لئے کوانٹیفائیڈ گریڈنگ سسٹم بہترین ہے‘ قمر زمان چوہدری،سسٹم تمام بیوروز میں مقابلے کی فضا پیدا کرے گا اور تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ اسی طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا‘ چیئرمین نیب کی اجلاس کی صدارت میں گفتگو

منگل 2 دسمبر 2014 04:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی کارکردگی کو مزید بہتر باننے اور جائزہ کیلئے جامع کوانٹیفائیڈ گریڈنگ سسٹم بہترین ہے ۔ اس سسٹم سے تمام علاقائی بیوروز کے مابین مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور تمام افسران کی کارکردگی کو دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق جانچا جائے گا۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ریجنل انسپکشن 2014 ء کے لئے کوانٹیفیائیڈ سسٹم کے جائزے کیلئے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جو کہ جنوری تا فروری 2015 ء تک بھی جاری رہے گا۔ چیئرمین کی انسپکشن اور مانیٹرنگ ٹیم کے سینیئر رکن نے انہیں گریڈنگ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

نئے کوانٹیفائیڈ گریڈنگ سسٹم کے تحت ہر ریجنل بیورو کی کارکردگی اسی سسٹم میں تشکیل دیئے جانے والے دائرہ کار کے تحت انجام دی جائے گی۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ نیب کے آپریشنل بارز اس کے علاقائی بیوروز ہیں جو کہ شکایات کی جانچ پڑتال ‘ انکوائریوں ‘ تحقیقات ‘ مقدمات کی پراسیکیوشن سمیت دیگر فیلڈ آپریشنز کرتے ہیں اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ریجنل بیورو ز کے 80 فیصد نمبر شاندار تصور کیے جائیں گے ‘ 60 تا 79 فیصد بہت اچھا اور 40 سے 49 فیصد اچھا اور چالیس فیصد سے کم اوسط سطح سے کم سمجھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :