تھر ‘ مزید 2 بچیاں جاں بحق، 31 روز میں تعداد 130 ہو گئی،تھر میں غذائی قلت کے باعث اب تک مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 511 ہو چکی

منگل 2 دسمبر 2014 04:23

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء)تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچیاں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں جس کے بعد 31 روز میں جاں بحق ہونے والی بچوں کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق غذائی قلت کے باعث مٹھی میں آج بھی ایک سال کی بچی غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئی جب کہ ڈیپلو سے تعلق رکھنے والی ایک بچی دوران علاج حیدر آباد میں دم توڑ گئی۔واضح رہے کہ تھر میں غذائی قلت کے باعث 31 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 130 جب کہ مجموعی طور پر جان سے ہاتھ دھونے والے بچوں کی تعداد 511 ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :