سپریم کورٹ نے سابق صدر مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے خلاف دائر درخواست خارج کردی، آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین شکنی ہوتی رہے اور پرویز مشرف کا ٹرائل نہ ہو جو بھی آئین توڑے گا اس کو سزا تو ملے گی،جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس

منگل 2 دسمبر 2014 04:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء)سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے خلاف دائر ریاض حنیف راہی کی درخواست خارج کردی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین شکنی ہوتی رہے اور پرویز مشرف کا ٹرائل نہ ہو جو بھی آئین توڑے گا اس کو سزا تو ملے گی ۔

انہوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جسٹس آصف سعید کھوسہ کے سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔اس دوران ریاض حنیف راہی نے کہا کہ خصوصی عدالت کا قیام آئین و قانون کے مطابق نہیں ہے اس لئے اس عدالت کی تشکیل کو خلاف آئین و قانون قرار دیتے ہوئے منسوخی کے احکامات جاری کئے جائیں جس پر عدالت نے کہا کہ آپ خصوصی عدالت سے نہ تو متاثرہ فریق ہیں اور نہ ہی آپ کوئی حق دعوی ہے اس لئے آپ کی درخواست خارج کی جاتی ہے