افغانستان‘ جنازے میں شریک افراد پر خود کش حملہ‘ دو پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

منگل 2 دسمبر 2014 04:34

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء) افغانستان میں ایک جنازے میں شریک افراد پر خود کش حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ‘ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ بفلان کے ضلع برکا میں ایک جنازے میں ایک ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔

(جاری ہے)

خود کشحملہ آور نے ان کے درمیان گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :