پی پی 48کے آزادامیدواراحمد نواز خان نوانی کی درخواست پر مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ چیکنگ ، انعام اللہ خان نیازی 562 ووٹ لے کر کامیاب

منگل 2 دسمبر 2014 04:28

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء ) حلقہ پی پی 48کے آزادامیدواراحمد نواز خان نوانی کی درخواست پرضلعی آفس الیکشن کمیشن میں مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ چیکنگ کی گئی، جس میں انعام اللہ خان نیازی 562 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ احمد نواز نوانی نے مزید 23 ووٹ حاصل کیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن الیکشن آفس بھکر میں ضمنی الیکشن پی پی 48کے مسترد شدہ 2892ووٹوں کو دوبارہ چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احمدنواز خان نوانی‘ حبیب اللہ خان نوانی ‘ موجود تھے جبکہ دوسری طرف عرفان اللہ خان نیازی ‘ اور رفیق احمد خان نیازی اورطاہرمحمودقریشی بھی موجود تھے ، مسترد شدہ ووٹوں کی چیکنگ کے دوران احمدنواز خان نوانی کے مزید 23ووٹ جبکہ انعام اللہ خان نیازی کے2ووٹ درست قرار پائے ۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشنر بھکر نے انعام اللہ خان کی کامیابی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں ان کی برتری562ووٹ ظاہر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :