کبڈی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، افتتاحی تقریب6دسمبر کو بھارت میں ہوگی، تمام میچز بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے،مردوں کے مقابلوں میں 11ممالک جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 8ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

منگل 2 دسمبر 2014 04:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء)5واں کبڈی ورلڈ کپ 6 دسمبر 2014ء سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے، ورلڈ کپ کے منتظمین نے ٹیموں اور میچز کے مقامات کا اعلان کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق 5واں کبڈی ورلڈ کپ 6تا20دسمبر تک بھارت میں منعقد ہورہا ہے، منتظمین نے ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں اور میچز کے مقامات کا شیڈول جاری کردیا ہے، کبڈی ورلڈ کپ میں 11ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جن میں پاکستان، بھارت، ارجنٹینا، امریکہ، برطانیہ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا، سیرالیون، سپین، میکسیکو اور ڈنمارک کی ٹیمیں شامل ہیں،جبکہ خواتین کے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، امریکہ، برطانیہ، ملائیشیا، ڈنمارک اور میکسیکو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کبڈی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بھارت کے شہر جالندھر میں 6دسمبر کو منعقد ہوگی،مردوں کا فائنل 20دسمبر جبکہ مردوں اور خواتین کے سیمی فائنل کے مقابلے 18دسمبر کو سنگرور میں ہوں گے، خواتین کا فائنل اور تیسری، چوتھی پوزیشن کیلئے مقابلہ جات19دسمبر کو برنالہ میں ہوں گے۔دیگر میچز لدھیانہ، تارن تاران،کیورتھلہ، پٹیالہ، جلال آباد،سنگرور، ہوشیار پور، گرداسپور، روپ نگر، اور موگا میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :