جدیدا ور بہتر مسلح افواج پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے لئے ناگزیر ہے،وزیر اعظم نواز شریف ،خود مختاری کا تحفظ آزاد اور خود مختار ملک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔قومی سلامتی کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ریاست کو تیار رہنا ہوگا۔پاکستان کے پاس جدید دفاعی نظام موجود ہے۔ جدید دفاعی نظام صرف ترقی یافتہ ملکوں کا استحقاق نہیں ۔دفاعی میدان میں اپنی ضروریات پوری کرنا قابل تحسین ہے، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں،وزیر اعظم کا دفاعی نمائش آئیڈیا2014 کی افتتاحی تقریب سے خطاب،میڈیا سے بات چیت

منگل 2 دسمبر 2014 04:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خود مختاری کا تحفظ آزاد اور خود مختار ملک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔قومی سلامتی کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ریاست کو تیا رہنا ہوگا۔ جدیدا ور بہتر مسلح افواج پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے لئے ناگزیر ہے۔پاکستان کے پاس جدید دفاعی نظام موجود ہے۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں ۔

پاکستان سے دہشت گردی کے کینسر سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کرنا ہے۔کراچی ایکسپوسنٹر میں منعقدہ دفاعی نمائش آئیڈیا2014 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی مصنوعات دیکھ کر خوشی ہوئی ۔دفاعی مصنوعات کی تیاری میں پاکستانی سیاستدانوں اور انجینئرز کا کردار نہایت اہم ہے ۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان سے لیکر اب تک پاکستان کی دفاعی صنعت بدستور ترقی کررہی ہے۔

خطے میں ایک بڑی نمائش بن گئی ہے اس نمائش میں موجود عالمی ماہرین ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔پاکستان جدید ترین دفاعی نظام سے لیس ہے ۔کم وسائل میں کم لاگت میں ہمارے انجینئرز نے دفاعی مصنوعات کی تیاری جس سے ثابت ہوگیا کہ جدید دفاعی نظام صرف ترقی یافتہ ملکوں کا استحقاق نہیں ۔دفاعی میدان میں اپنی ضروریات پوری کرنا قابل تحسین ہے ۔

دفاعی نمائش کے کامیاب انعقاد پر وزیر دفاع،میجر جنرل آئی مسعود سمیت دیگر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں2000سے زائد مصنوعات رکھی گئی ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی فوج اس وقت قبائلی علاقوں ں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ۔آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔پاکستان کو دہشت گردی ،غربت اور ناخوانگی جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔

ملک سے دہشت گردی جیسے کینسر کا خاتمہ کرنا ہے ۔قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ریاست کو ہر وقت تیار رہنا ہے ۔خود مختاری کا تحفظ ایک آزادا ور خود مختار ملک کی اولین ترجیح ہوتی ہے ۔جدید اور بہتر افواج پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے لئے ناگزیر ہے ۔وزیر اعظم نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفاعی نمائش میں بیرون ملک سے آئے ہوئے نمائندے حیران ہو گئے کہ پاکستان نے دفاعی میدان میں اتنا کام کیا ہے ۔

پاکستانی دفاعی مصنوعات کی کوالٹی بڑے ملکوں جیسی کوالٹی جیسی ہے ۔پاکستان کی مصنوعات سستی اور بہترین ہیں۔دفاعی نمائش میں پاکستان نہ صرف اپنی ضروریات کی مصنوعات بنانا ہے بلکہ ایکسپورٹ بھی کرتا ہے ۔دفاعی مصنوعات کی برآمدات پر توجہ دیں گے ۔بیرون ملک کے نمائندوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔پاکستان اتنا کچھ بنا رہا ہے۔دفاعی نمائش میں333 کمپنیاں اور88 وفود کے نمائندے شریک ہوئے ۔نمائش میں سب سے بڑا ہسپتال دوست ملک چین اور ترکی کا لگایا گیا تھا ۔نمائش میں 77 پاکستانی دفاعی مصنوعات رکھی گئی تھیں۔