اُمّ المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ کی گستاخی سُنی علماء بورڈ کاجنیدجمشیدکیخلاف قانونی کاروائی کامطالبہ،جنیدجمشیدکو فوری گرفتارنہ کیاگیاتو ملک گیراحتجاج کی کال دیں گے:سُنی علماء بورڈکے ایک سوعلماء ومفتیان کااجتماعی اعلامیہ

منگل 2 دسمبر 2014 04:23

اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)پاکستان سُنی تحریک علماء بورڈ کے ایک سوجیدعلماء ومفتیان کرام نے اُم المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ  کی توہین کے مرتکب جنیدجمشیدکیخلاف فوری قانونی کاروائی کامطالبہ کردیا۔مرکزاہلسنّت سے جاری کردہ علماء ومفتیان کرام کے اجتماعی اعلامیہ میں کہاگیاکہ جنیدجمشید واضح طورپراُم المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ کی گستاخی کامرتکب ہواہے۔

امہات المومنین  کااحترام ہمارے عقیدے اورایمان کا حصہ ہے۔امہات المومنین کی تضحیک حرام فعل ہے۔ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ  کی گستاخی سے اہل اسلام کے جذبات مجرح ہوئے ہیں۔ جنیدجمشید کو گرفتار کر کے آئین، قانون اور شریعت کے مطابق سزا دی جائے۔علامہ غفران محمودسیالوی،شیخ الحدیث مفتی قاضی سعیدالرحمن ،مفتی لیاقت علی رضوی ،مفتی شرف الدین صدیقی،مفتی سلطان قادری، مفتی محمدحسیب عطاری، مفتی محمدعثمان رضوی،علامہ عبداللطیف قادری،علامہ مجاہدعبدالرسول خان،علامہ خلیل الرحمن چشتی،علامہ شاہدمحمودعباسی، مفتی رفیع الرحمن نورانی،مفتی ایازسعیدی، مفتی فاروق چشتی، علامہ نیازاحمدخادمی، پیرسیدوسیم الحسن نقوی ایڈوکیٹ،پیرغلام مرتضیٰ شاکر،علامہ طاہراقبال چشتی،صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال،علامہ ہاشم مجددی،صاحبزادہ خالدمحمودضیاء سیدعابدحسین شاہ،علامہ سرفرازاحمدچشتی،علامہ امانت علی حیدری،علامہ بشیرنقشبندی سمیت دیگرعلماء ومفتیان کرام نے اپنے اجتماعی اعلامیہ میں کہاکہ ام المومنین سیدعائشہ صدیقہ کی توہین پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

جنیدجمشیدنیہمارے ایمان اور عقیدے پر حملہ کیاہے۔اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی ازواج مطہرات کو مومنین کی ماں کا درجہ دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے خودقرآن مجید میں سیدہ عائشہ صدیقہ کی پاکیزگی کااعلان کیاہے، رسول اللہ ﷺ کو سیدہ عائشہ صدیقہ  سے اس قدر پیار تھا کہ آپ نے اپنی آخری آرام گاہ کیلئے ان کے حجرہ مبارک کا انتخاب کیا ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ  عالم اسلام کی وہ معتبر شخصیت ہیں کہ جن سے ہزاروں کی تعداد میں احادیث مبارکہ روایت کی گئیں یہی نہیں بلکہ آپ کی عظمت کا یہ عالم تھا کہ سرکار دو عالم ﷺ کے پردہ فرمانے کے بعد صحابہ کرام شرعی معاملات میں رہنمائی کیلئے ان کے پاس حاضر ہوتے تھے۔

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ سے متعلق جنیدجمشیدکے توہین آمیزریمارکس پرمسلمانوں میں زبردست اشتعال پایا جاتا ہے۔اُم المومنین  سیدہ عائشہ صدیقہ کاگستاخ کسی صورت معافی کاحقدار نہیں۔حکومت جنیدجمشیدکو فی الفور گرفتارکرکے قرارواقعی سزادے۔ اگر اس معاملے میں سرد مہری کا مظاہرہ کیاگیاتو ملک گیراحتجاج کی کال دیں گے۔علماء کرام نے مزیدکہا کہ میڈیااسلامی اقدارکامذاق اڑانے والے جنیدجمشیدکابائیکاٹ کرے۔دینی پروگراموں میں فنکاروں اورگلوراوں کی بجائے جید علمائے کرام کو بلایاجائے کیونکہ دین کا علم رکھنے والے علماء ہی قرآن وسنت کی صحیح تشریح کر سکتے ہیں