آسٹریا ، برطانوی فضائیہ کااہلکار چھ سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 6 دسمبر 2014 06:49

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء)آسٹریا میں ایک برطانوی فضائیہ کے اہلکار کو چھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ، یہ بات حکام نے گزشتہ روز بتائی۔مغربی شہر انسبرک میں سرکاری پراسیکیوٹرز ہینس جیورک میئر نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ برطانوی فوجی کے خلاف ایک بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے شبہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بچے کی عمر چھ سال ہے ، فوجی کو ہفتے کے روز گرفتار کرلیا گیا ۔صحافیوں کا کہنا ہے کہ فوجی ، جس کا نام نہیں بتایا گیا ،لڑکیوں کے ایک بیڈ روم میں گھس گیا تھا اور اس کے ساتھ زیادتی کی ، بچی کے والد بعد میں آیا ، فوجی پر حملہ کیا اور پولیس کو طلب کرلیا ۔صحافیوں نے کہاکہ اس کا تعلق ساتویں پیراشوٹ رجمنٹ ہارس آرٹلری سے ہے اور آسٹریا میں الیپس میں فوجی مشقوں میں شریک تھا۔