امریکی فوج میں زیادتی کی شکایات میں آٹھ فیصد اضافہ ، شکایت پر انتقامی کارروائی کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،متاثرین

ہفتہ 6 دسمبر 2014 06:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء)ایک امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج میں زیادتی کی شکایات آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ شکایت پر انہیں انتقامی کارروائی کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ اس سال امریکی فوج میں جنسی زیادتی کے 5ہزار 983واقعات رپورٹ کئے گئے، جن میں سے دو تہائی متاثرین کا کہنا ہے کہ شکایت پر انہیں انتقامی کارروائی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ایسے واقعات میں کمی ہوئی ،تاہم شکایت کیلیے سامنے آنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے خلاف تین سال کے کریک ڈاؤن کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں،لیکن اب بھی اس پر مکمل طور پر قابو پانے میں طویل عرصہ لگے گا۔ یہ اعداو شمار پنٹاگون کے ایک خفیہ سروے سے حاصل کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19ہزار افراد نے بتایا کہ انہیں نہ چاہتے ہوئے جنسی رابطوں پر مجبور کیا گیا ،ان افراد میں 10ہزار5سومرد اور 8ہزار 5سو خواتین شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :