ارجنٹینا کے مقامی فٹ بالر اینٹونیو مداحوں کی مارپیٹ سے جاں بحق

ہفتہ 6 دسمبر 2014 06:37

بیونس آئرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء ) ارجنٹینا کے مقامی فٹ بال کلب کے ٹیروفیڈرل کے کپتان فرانکو اینٹونیوکو مخالف ٹیم کے مداحوں کے گروپ کی مار پیٹ سے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

33سالہ فرانکو انیٹونیو کو گزشتہ ہفتے کوایموگاسٹا لیگ میں ٹیرو فیڈرل اور چانسریٹا جونیئرز کے کے درمیان میچ کے بعد مداحوں کے گینگ نے بری تشدد کیا تھا جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مذکورہ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میچ کے اختتام سے 15منٹ شدید ہاتھاپائی ہوئی تھی ریفری نے ہنگامہ آرائی پر میچ کو معطل کردیا تھا اور8کھلاڑیوں پر پابندی عائدکردی۔ پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔