شیخ رشید کی گھٹیا باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا، پر ویز رشید،شیخ صاحب کی باراتی کوئی ان کی مفت میں روٹی لگی ہوئی ہے، وزیر اطلاعات

ہفتہ 6 دسمبر 2014 06:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پر ویز رشید نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی گھٹیا باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا ان کے کسی بیان پر تبصرہ وقت کا ضیاع ہے اور یہ اول فول بولتے رہتے ہیں انہیں نواز شریف فوبیا ہے کسی نفسیاتی ماہر سے ان کے دماغ کا معائنہ کرانا پڑے گا ، شیخ رشید پہلے یہ فیصلہ کرے کہ وہ بٹ ہے یا پھر شیخ یا لائک بٹ اینڈ شیخ یعنی کہ میڈ ان چائنہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو میٹر بس منصوبہ اور حکومت کی معاشی اصلاحات ہضم نہیں ہورہیں جس کی وجہ سے انہیں پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے جس کی وجہ انہیں دن رات ڈراوئنے خواب آرئے ہیں کیونکہ شیخ رشید کی باتوں کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے کاموں کو دیکھ کر شیخ رشید حواس باختہ ہو جاتا ہے انہوں نے کہا شیخ رشید وہ آدمی ہے بارات کسی کی باراتی کوئی ان کی مفت میں روٹی لگی ہوئی ہے خرچہ پی ٹی آئی کا اور کیلا تانگے کا کوچوان تقریر کر کے چلا جاتا ہے پیسے پی ٹی آئی کے نخرے بٹ شیخ دے

متعلقہ عنوان :