سعید اجمل کی وطن واپسی ، 8 دسمبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے،باؤلر کو پی سی بی نے لندن سے واپس بلوایا ہے ، دوبارہ باؤلنگ ایکشن کی جانچ کروائیں گے

ہفتہ 6 دسمبر 2014 06:37

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء ) قومی سپنر سعید اجمل لندن سے فیصل آباد پہنچ گئے ہیں۔ سعید اجمل 8 دسمبر کو باوٴلنگ ایکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے لندن سے واپس بلا لیا ہے ، جبکہ قومی باوٴلر آٹھ دسمبر کو باؤلنگ ایکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے جہاں ان کے بالنگ ایکشن کو ایک مرتبہ پھر چیک کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے ایکشن میں فرق تو آیا ہے لیکن تاحال مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :