مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آج سے آغاز ،پاکستان پہلا میچ بیلجئم کیخلاف کھیلے گا، بھارت کے شہر بھونیشور میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں میزبان بھارت سمیت آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے دوران 17ویں ایشئن گیمز میں سامنے آنے والی خامیوں پر بھی کام کیا گیا ہے، کپتان قومی ٹیم

ہفتہ 6 دسمبر 2014 06:35

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء) مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کل سے بھارت میں شروع ہورہا ہے ، قومی ٹیم اپنا پہلا گروپ میچ بیلجئم کے خلاف کھیلے گی۔ بھارت کے شہر بھوبانیسور میں شروع ہونے والے مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ساتھ پول ”اے“ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بیلجئم اور انگلینڈ شامل ہیں۔

جبکہ پول بی بھارت، ہالینڈ، جرمنی اور ارجنٹائن پر مشتمل ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران سیمی فائنل کھیلنے کیلئے پر امید ہیں۔ محمد عمران کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے دوران 17ویں ایشئن گیمز میں سامنے آنے والی خامیوں پر بھی کام کیا گیا ہے۔ تین بار کی چیمپئن پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بیلجئم کے خلاف ہفتہ کو کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :