زمبیا ، ہائیکورٹ کی صدارتی جانشین کی جنگ میں مداخلت،وزیر دفاع ایڈگر لونگا برسراقتدار جماعت کے درست امیدوار قرار

ہفتہ 6 دسمبر 2014 06:49

لوساکا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء)زمبیا کی ہائیکورٹ نے صدارتی جانشین کی جنگ میں مداخلت شروع کردی ہے اور یہ فیصلہ دیا ہے کہ وزیر دفاع ایڈگر لونگا برسراقتدار جماعت کے درست امیدوار ہیں۔ایک ایسے فیصلے میں ، جس کے بارے میں یقین ہے کہ اس کو چیلنج کیا جائے گا، جج مونگینی ملنگا نے ایک پارٹی اجلاس ، جس میں متحارب امیدوار میلس سیمپا کو نامزد کیا گیا ہے ، غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

زمبیا کی برسراقتدار جماعت اکتوبر میں مائیکل ساتا کی وفات کے بعد سے اندرونی جنگ کا شکار ہے ، زمبیا میں 20جنوری کو عبوری انتخابات ہونے قرار پائے ہیں۔قانونی فرم میکبی زولو اینڈ کمپنی ،جو سیمپا کی نمائندگی کرتی ہے، ایک ذر یعہ نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ وہ عدالتی رولنگ کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، انہوں نے اس ضمن میں بے قاعدگیوں کا حوالہ دیا ۔اس ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ہمارے سینئرز عدالت کے لئے مراسلہ تحریر کررہے ہیں تاکہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :