امریکہ، ایک اور سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری

ہفتہ 6 دسمبر 2014 06:48

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء ) امریکی ریاست نیویارک میں ایک اور سیاہ فام شہری ایرک گارنر کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف دوسرے روز بھی مظاہرے ہوئے نیویارک اور دیگر شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے سٹرکوں پر دھرنے دیے جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔یہ مظاہرے بدھ کو اس وقت شروع ہوئے جب گرینڈ جیوری نے نیویارک میں سیاہ فام شہری ایرک گارنر کی موت کے کیس میں پولیس اہلکار پر مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

شہری حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے اب اس کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ادھر نیویارک کے گورنر بل ڈی بلازیو نے کہا ہے کہ پولیس کے 22,000 اہلکاروں کو شہر کو پرسکون رکھنے اورگرفتاریاں کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان پولیس اہلکاروں کے جسموں کے ساتھ کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے نیویارک کے گورنر کے کام کرنے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ متعدد امریکی اس وقت ناانصافی محسوس کرتے ہیں جب ہمارے پروفیشنل تصورات اور روزمرہ قانون کے نفاذ کے درمیان فرق آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :