دوسراٹی ٹونٹی ،نیوزی لینڈکے ہاتھوں پاکستان کوشکست ،سیریز1-1سے برابر،پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا،نیوزی لینڈنے 145رنزکاہدف دیا،پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بارپھرریت کی دیوارثابت ،شاہدآفریدی کی دھواں داربیٹنگ بھی کام نہ آسکی ،آدھی ٹیم ڈبل فگرمیں داخل ہونے سے پہلے پویلین لوٹ گئی،127پرپاکستان کی پوری ٹیم آوٴٹ،کیویزنے حساب برابرکردیا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 06:35

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء)نیوزی لینڈنے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو17رنزسے شکست دیکرسیریزبرابرکردی ،پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوارثابت ہوئی،شاہدآفریدی کی دھواں داربیٹنگ بے کار،نصف سے زائدکھلاڑی ڈبل فگربھی عبورنہ کرسکے ۔تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے نیوزی لینڈکوبیٹنگ کی دعوت کی ۔

نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز مثبت انداز میں کیا اور کپتان کین ولیمسن اور اینٹن ڈیوسچ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز کی شراکت قائم کی تاہم پھر اینٹن ڈیوسچ 21 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ صرف ایک رن کے اضافے سے گری اور 50 کے مجموعی اسکور پر ڈین براوٴن لائی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 58 رنز کے مجموعے پر نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کین ولیمسن بھی 32 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے چوتھے آوٴٹ ہونے وال کھلاڑی روس ٹیلر تھے جو 7 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جبکہ ٹام لیتھم 26، لوک رونکی 31، ڈینئل ویٹوری صفر اور نیتھن میک کولم 4 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی اور عمر گل نے 2، 2 جبکہ سہیل تنویر، رضا حسن اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔145رنزکے تعاقب میں پاکستان کوپہلانقصان اس وقت اٹھاناپڑاجب انفارم بیٹسمین سرفرازاحمدکوامپائرکے ایک غلط فیصلے کی وجہ سے پویلین لوٹناپڑا،جس کے بعدپاکستانی بیٹنگ مسلسل دباوٴکاشکاررہی اورخزاں کے پتوں کی طرح وکٹیں گرتی رہیں ،کوئی بھی کھلاڑی جم کرنہ کھیل سکا۔

اوپنراحمدشہزادنے سب سے زیادہ 33رنزبنائے تاہم پاکستان کے پانچ سے زائدکھلاڑی ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے ۔پاکستان کی جانب سے چھٹے نمبرپرآنے والے کپتان شاہدآفریدی نے ڈوبتی کشتی کوسہارادینے کی کوشش کی اورایک بارپھرشائقین کی پسندیدہ طرزپرتیزترین بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 11گیندوں پر2چھکوں اور2چوکوں کی مددسے 28رنزبنائے تاہم 18ویں اوورمیں وہ بھی آوٴٹ ہوگئے،پاکستان کی پوری ٹیم 18.5اوورزمیں 127رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی ،یوں نیوزی لینڈنے ٹیسٹ کی طرح ٹی ٹونٹی میچ میں بھی سیریزبرابرکردی ۔

متعلقہ عنوان :