حساس اداروں کی کاروائی، گلبرگ لاہو ر سے کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 13افراد گرفتار ،لٹریچر،لیپ ٹاپ ،موبائل فون اورحساس دستاویزات برآمد، ملزمان تفیش کیلیے نا معلوم مقام پر منتقل

ہفتہ 6 دسمبر 2014 06:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء)حساس اداروں نے گلبرگ میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 13افرادکولٹریچر،لیپ ٹاپ ،موبائل فون اورحساس دستاویزات برآمدکرلیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے گلبرگ میں چھاپہ مارکرکالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 13افرادکوحراست میں لے لیاہے ،یہ افرادلاہورمیں داعش کی تشہیرکررہے تھے ،زیرحراست افرادسے لٹریچر،موبائل فون ،لیپ ٹاپ اورحساس دستاویزات برآمدکی گئی ہیں ان تمام افرادکومزیدتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :