چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات ،ملکی و سیاسی صورتحال پر بات چیت

ہفتہ 6 دسمبر 2014 06:43

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کراچی میں اپنے قیام کے دوران جمعہ کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور علیم عادل شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :