اسلام آباد : تھانہ شالیمار میں چار اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، ڈانس پارٹی میں غل غپاڑہ، شراب نوشی اور پولیس اہلکاروں پر تشددکرنے کے الزام میں تحت مقدمہ درج ،ارکان اسمبلی کے خلاف درج ایف آئی آرآئی جی کے حکم پرسیل کردی گئی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 06:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء ) اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں چار اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، ڈانس پارٹی میں غل غپاڑہ، شراب نوشی، اور پولیس اہلکاروں پر تشددکرنے کے الزام میں تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گزشتہ رات کومعمول کے گشت کے دوران ایک شہری کی اطلاع پر ایف ٹین میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی، گل زمان، مسلم لیگ ن کے نجف سیال، اور رضا حیات ڈانس پارٹی میں شراب نوشی اور غل غپاڑہ کر رہے تھے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی وہ آگ بگولہ ہو گئے اور پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے ان کی وردیاں پھاڑیں اور سرکار ی وائرلیس کو بھی توڑ دیا اور انہیں دھمکی دی کہ تمہاری جراء ت کیسے ہوئی کہ تم ہمار ے گھر میں گھسو ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ان چاروں اراکین اسمبلی کے خلاف تھانہ شالیمار میں دفعہ 356,427,506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، شراب نوشی،غل غپاڑہ، کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔ دوسری جانب رضا حیات ہراج اور سنجے پروانی نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ نہ ہم وہاں موجود تھے پولیس نے جھوٹ کیس بنایا ہے ادھرتھانہ شالیمارکی حدودمیں قائم گھرمیں غل غپاڑہ کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف درج ایف آئی آرآئی جی کے حکم پرسیل کردی گئی ۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ تھانہ شالیمارکی حدودایف ٹین ،فورمیں ایک گھرپرچھاپہ کے دوران پولیس نے بعض ارکان اسمبلی کے خلاف غل غپاڑہ کرنے اورکارسرکارمیں مداخلت پرمقدمہ درج کیاتھااوراس کارروائی کوایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجونے سراہاہے ،تاہم آئی جی اسلام آبادحکومتی دباوٴبرداشت نہیں کرسکے اورانہوں نے ایف آئی آرسیل کرکے ریکارڈاپنے قبضے میں لے لی جس کے بعدسے پولیس اس مقدمے سے جان بوجھ کرانکارکررہی ہے