یورپی یونین کی طرف سے لیبیا کی ایئرلائنز پر پابندی عائد

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:19

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء)یورپی یونین نے لیبیا کی تمام ایئرلائنز پر یورپی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز عائد کی جانے والی یہ پابندی لیبیا میں مختلف دھڑوں میں جاری پر تشدد جھڑپیں ہیں جس کے بعد شبہ ہے کہ لیبیائی حکام کی طرف سے اپنے جہازوں کی حفاظت یقینی بنانا مشکل ہے۔ یورپی یونین کی ٹرانسپورٹ کمشنر ویولیٹا بْلس Violeta Bulc کے مطابق لیبیا میں حالیہ پیشرفت کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے۔ اس پابندی کا اطلاق لیبیا کی سات ایئرلائن کمپنیوں پر ہوتا ہے۔