کراچی،سی آئی ڈی کی کارروائی ، مقامی طالبان کمانڈرسمیت 5دہشتگرد گرفتار،10کلوگرام بارودی مواداوراسلحہ برآمد

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء)سی آئی ڈی نے پراناحاجی کیمپ کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈرسمیت 5دہشتگردوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 10کلوگرام بارودی مواداوراسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سی آئی ڈی نے جمعرات کی شب پراناحاجی کیمپ میں چھاپہ مارکرکالعدم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈرسمیت 5دہشتگردوں کوگرفتارکرلیاہے ،گرفتارملزمان سے دس کلوگرام بارودی مواداوراسلحہ بھی برآمدکیاگیاہے ،ملزمان دہشتگردی اوردیگرکارروائیوں میں پولیس کومطلوب تھے

متعلقہ عنوان :