برازیل میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر سمیت متعدد افراد جھلس گئے،حالت خطرے سے باہر

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:25

ساؤ پاؤلو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء)برازیل میں پیرو فٹبال کپ کے لیے حال ہی میں دو ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران اچانک موسم کی خرابی کے بعد آسمانی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اگویلا اسپورٹس اور نیون فورزا مینیرا کے درمیان فٹبال کا مقابلہ پورے زور وشور سے جاری تھا۔ اس دوران اچانک گرچ چمک شروع ہوئی اور آسمانی بجلی گرنے سے اسٹڈیم میں موجود ایک فٹبالر سمیت متعدد دیگر افراد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

آسمانی بجلی گرنے سے 21 سالہ فٹبالر خواؤ کونٹریاس کے جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا ہے تاہم وہ رو بہ صحت ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے متاثرہ دیگر افراد کی زندگیاں خطرے سے باہر ہیں تاہم وہ نفسیاتی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔کونٹریراس اسپورٹ کلب کی جانب سے جاری ایک ویڈیو فوٹیج میں آسمانی بجلی گرنے اوراس کے نتیجے میں گراؤنڈ میں موجود فٹبالر کے زخمی ہونے کا منظر بھی دکھایا گیا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی کے جسم سے دھواں اٹھتا دکھائی دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :