پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کے باوجودسرکاری مراعات بحال

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے باوجودسرکاری مراعات بحال ،اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید،عارف عباسی اورمرادراس سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں ،لیکن وہ تاحال سرکاری مراعات لے رہے ہیں ،پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید2014ء ماڈل کی سرکاری کرولاگاڑی استعمال کررہے ہیں،عارف عباسی اورمرادراس بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے والوں میں شامل ہیں