ریکو ڈک بلو چستان کے عوام کی اما نت اور صو بے کا اثا ثہ ہے جسے کسی بھی قیمت ضا ئع نہیں ہو نے دیا جا ئے گا ، ڈاکٹرعبد الما لک بلو چ ، عوام سیا سی جما عتوں کا بینہ اور صو بائی اسمبلی کی مشا و رت کے بغیر ریکو ڈک منصو بے پر کوئی پیش ر فت نہیں ہو گی بلو چستان حکومت کے خلا ف بے بنیا د پر و پیگنڈ ہ مہم چلا نے پر نجی ٹی وی چینلز کے اینکر ز اور انتظا میہ کے خلا ف قا نو نی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی، وزیر اعلیٰ سیکر ٹر یٹ میں ریکوڈک کے مسئلہ پر پر یس کا نفر نس

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:00

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء ) و زیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹرعبد الما لک بلو چ نے کہا ہے کہ ریکو ڈک بلو چستان کے عوام کی اما نت اور صو بے کا اثا ثہ ہے جسے کسی بھی قیمت ضا ئع نہیں ہو نے دیا جا ئے گا اپو زیشن و دیگر قوم پر ست جما عتوں کو وا ضح ہو کہ عوام سیا سی جما عتوں کا بینہ اور صو بائی اسمبلی کی مشا و رت کے بغیر ریکو ڈک منصو بے پر کوئی پیش ر فت نہیں ہو گی بلو چستان حکومت کے خلا ف بے بنیا د پر و پیگنڈ ہ مہم چلا نے پر نجی ٹی وی چینلز کے اینکر ز اور انتظا میہ کے خلا ف قا نو نی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئی گی ، یہ با ت انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکر ٹر یٹ میں ریکوڈک کے مسئلہ پر پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے بتا ئی اس مو قع پر صو بائی و زیر زرا عت سر دار اسلم بز نجو ، صو بائی وزیر رحمت صالح بلو چ ، صو بائی و زیر کھیل ثقا فت میر مجیب الرحمن محمد حسنی،و زیر اعلیٰ کے تر جما ن جان محمد بلید ی ، وزیر اعلیٰ کے پر یس سیکر ٹر ی حاجی منا ن ، ڈی جی پی آ ر کامران اسد ، ڈائر یکٹر تعلقا ت عامہ شہزا دہ فر حت جا ن احمد زئی بھی مو جو د تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلو چستان حکومت نے ٹیتھیا ن کمپنی اور بلو چستان ڈیولپمنٹ اتھا ر ٹی کے ما بین ہو نے والے معا ہدہ کی تنسیخ کی روشنی میں عالمی ثالثی عدا لت برا ئے سر ما یہ کار ی اپنا کیس کا میا بی سے لڑا 15دن کی سما عت کے بعد عالمی عدا لت نے اپنے ریما ر کس میں کہا کہ مجو ز ہ کیس انتہا ئی پیچید ہ ہے اس میں فر یقین کو ر ٹ سے باہر کوئی ثالثی کا را ستہ اختیار کریں تو اس مسئلہ کا جلد حل ممکن ہے ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے اپو زیشن و دیگر قوم پر ست جما عتوں کی جا نب سے ریکوڈک معا ئد ہ کے حوالے سے ہونے والی تنقید اور الز اما ت کے جواب میں کہا کہ وہ بلو چستان کا ایک پتھر بھی بیچنے کے روا دار نہیں کجا ریکوڈک جیسا قیمتی منصو بہ کو جسے ٹی سی سی کی انتظا میہ جو دنیا کے 70فیصدسو نے کے ذ خائر پر سر ما یہ کاری کر رہی ہے کہ مطابق دنیا کے 10بڑ ے کا پر گو لڈ کے ذخیرو ں میں سے ایک ہے کو ضا ئع کر یں انہوں نے کہا کہ وہ مثبت تنقید کی حوصلہ افز ائی کر تے ہیں لیکن ایک نجی ٹی وی کے اینکر جنہوں مجھ سمیت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، محمو د خان اچکزئی ، میر حاصل خان بز نجو پر سنگین بد عنوانی کے الزا مات لگا ئے ہیں جس کے خلا ف ہم قانونی کاروائی عمل میں لا رہے ہیں مذکورہ اینکر پرسن کو اپنے الز اما ت کو عدا لت میں ثا بت کر نا ہو گا بصو ر ت دیگر انہیں نتا ئج بھگتنے ہو نگے و زیر اعلیٰ نے کہا کہ اپو زیشن کی جا نب سے ان پر تہمت لگا ئی گئی ہے لیکن وہ بڑ ے پن کا مظاہر ہ کر تے ہو ئے کسی بھی بلیم گیم کا حصہ نہیں بنیں گے ریکوڈ ک منصو بہ اہم منصو بہ ہے جس میں صو بائی حکومت انتہا ئی محتا ط ہے تاہم آ ج کی پر یس کانفر نس کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنی عوام کو اند ھیر ے میں نہیں رکھنا چا ہتے ہم یہ چاہتے ہیں کہ بلو چستان کے وسائل سے یہاں کی عوام خصو صاََ جو منصو بے جن علا قوں میں چل رہے ہو ں وہاں کی مقامی آ با دی کی فلا ح و بہو د پر اس کا بڑا حصہ خر چ کیا جا ئے انہوں نے اظہا ر افسو س کیا کہ ما ضی میں جتنے بڑ ے منصو بے شروع کیے گئے ان کا فا ئد ہ و فا ق کو ہوا ڈیر ہ بگٹی جس نے سا رے ملک کوگیس فرا ہم کی وہاں کے کئی علا قے بھی تاحال گیس سے محر وم ہیں چا غی جہاں ریکو ڈ ک کا منصو بہ کئی سالو ں سے چل رہا ہے وہاں کی عوام بجلی اور پا نی کی کمی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ سیند ک منصو بے میں50 فیصد چا ئنہ جبکہ 50 فیصد وفا قی حکومت حصہ دار ہے جبکہ بلو چستان کو صر ف 2فیصدرائلٹی کی مد میں دیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے میں آئند ہ کے لائحہ عمل طے کر نے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں نواب ثنا ء اللہ ز ہر ی ، چیف سیکر ٹر ی بلو چستان ، سیکر ٹر ی مائنز ، و فا قی اٹا رنی جنر ل ، وفا قی و زیر خا قان علی عبا سی ،وفاقی سیکر ٹر ی لا ء اور میں شا مل ہوں مذ کو رہ کمیٹی ہر پہلو سے مسئلہ کے حل کیلئے کو ششیں کر رہی ہے ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے بتا یا کہ سو ئی سے 1957میں گیس در یا فت ہوئی جس سے ملک بھر کے گھریلو صا ر فین انڈ سٹری ، فر ٹیلائز ر کو دستیا ب ہے آ ج بھی سوئی شہر گیس بجلی، پا نی کی سہو لت سے محر و م ہے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ بلو چستان کے وسائل کو عوا م کی فلا ح و بہبود پر خر چ کر نے کیلئے قیصر بنگالی جیسے ما ہرین کو ہا ئر کر رہے ہیں تاکہ قدر تی وسائل کو بر وئے کار لاکر عوام کی مشکلا ت کو دور کر نے کیلئے کا م کریں گے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ڈاکٹر ثمر مبار ک مند کو کا پر گو لڈ پر و جیکٹ دیا ہے ہم اس پر کوئی ایسی بات نہیں کرنا چا ہتے کہ کوئی نیا مسئلہ پیدا ہو ۔

متعلقہ عنوان :