پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا،قومی کرکٹ ٹیم کو مہمانوں کیخلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0کی برتری ،فتح کیلئے پرامید ہیں جیت کے عزم سے میدان میں اترینگے ، مصباح الحق ،دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرینگے ، پہلے میچ کی خامیوں کو دوسرے میچ میں نہیں دوہرائے گی ، ولیمسن

جمعہ 12 دسمبر 2014 07:54

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء )قومی شاہینوں نے دوسرے ون ڈے میں بھی کیویز پر جھپٹنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ ایک صفر کی برتری کے ساتھ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آج جمعہ کو میدان میں اترے گی ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیریز کے دوسرے معرکے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، دونوں ٹیمیں پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے لیے آج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق پہلے کے بعد دوسرے میچ میں بھی فتح کے لیے پرعزم ہیں ، کہتے ہیں کھلاڑی جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیم سن بھی دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ پہلے ایک روزہ میچ میں مصباح الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 14 دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :