جنیدخان نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے اور جلد ہی مکمل فٹ ہوجائیں گے،پی سی بی ،کہ آئندہ ہفتے آرتھوپیڈک سرجن کے معائنے کے بعد ان کو گراوٴنڈ میں اتارکر بین الاقوامی کرکٹ کے معیار کے لحاظ سے ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائیگا،مقصود بھی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کی ورلڈکپ میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں

جمعہ 12 دسمبر 2014 07:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ باوٴلر جنیدخان نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے اور جلد ہی مکمل فٹ ہوجائیں گے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق جنید خان کو ٹریننگ کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور ان کا ورک لوڈ مرحلہ وار بڑھا کر فٹنس کا بہتر بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئندہ ہفتے آرتھوپیڈک سرجن کے معائنے کے بعد ان کو گراوٴنڈ میں اتارکر بین الاقوامی کرکٹ کے معیار کے لحاظ سے ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائیگا۔

دوسری جانب صہیب مقصود بھی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کی ورلڈکپ میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں زخمی ہونیوالے فاسٹ باوٴلر احسان عادل نے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :