بھارتی ڈومیسٹک کرکٹر رتناکر مور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دنیا سے چل بسے

جمعہ 12 دسمبر 2014 07:58

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء ) بھارتی ڈومیسٹک کرکٹر رتناکر مور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دنیا سے چل بسے۔ 29سالہ رتنا کر مورٹاٹا پووار ٹرامبے اسٹیشن کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلتے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزممبئی اوول میدان میں میچ کے دوران دل میں دردکی شکایت جس کے بعد انھیں ممبئی اسپتال پہنچادیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ رتناکرکی بیوہ ممبئی پولیس میں کانسٹیبل ہیں۔ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ کو رتناکر کی اچانک موت کے بعد منسوخ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :