افغا نستا ن میں فوجیوں کی بس پر خود کش حملہ 6 فوجی ہلاک ، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:14

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء )افغانستان دارالحکومت کابل میں فوجیوں کی بس پر خود کش حملے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افغان نیشنل آرمی کی بس پر خو دکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے ، دھماکے میں کم ازکم 6 فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کرائم برانچ یونٹ کیسربراہ کاکہناہے کہ خود کش حملہ آور پید ل تھا، اور تنگی تراخیل کے مقام پر اْس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

متعلقہ عنوان :