لاہور، نیوزچینل کے گرفتارصحافیوں کی ضمانت منظور ،پچاس پچاس ہزارکے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء)سنٹرل جج محمد خالد نوازنے نیوزچینل کے گرفتارصحافیوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پچاس پچاس ہزارکے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی مچلکوں کی ادائیگی کے بعد صحافی ذوالقرنین شیخ اورآصف قریشی کو جیل سے رہاکردیاگیا۔

(جاری ہے)

اسپیشل جج سینٹرل محمد خالد نواز نے کیس کی سماعت کی ریلوے کے وکیل نے ایک بار پھر تاخیری حربہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کیس کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوتی ضمانت منظور نہ کی جائے جبکہ ملزمان کے وکلاء نے دلائل دیئے کہ مقدمے میں درج تمام دفعات قابل ضمانت ہیں ٹیم نے ریلوے کی کرپشن بے نقاب کی جس پر انہیں انتقام کا نشانہ بنایاگیا دونوں نمائندوں کو مزید جیل میں رکھنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعددونوں نمائندوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد دونوں نمائندوں کو جیل سے رہاکردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :