روس اور بھارت میں جوہری ری ایکٹر سمیت 20 معاہدے طے پاگئے ،بھارت اپنے سویلین جوہری پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے 10 نئے جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرے گا ،نریندر مودی

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء)بھارت اور روس کے درمیان جوہری ری ایکٹر لگانے سمیت 20 معاہدے طے پاگئے ، بھارت اور روس کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب ،حیدرآباد ہاؤس میں منعقد ہوئی۔تقریب میں روسی صدر پوٹن اور بھارتی وزیراعظم شریک تھے۔ایٹمی توانائی،تیل کی تلاش اور فوجی تربیت کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے سویلین جوہری پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے 10 نئے جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرے گا جس میں روسی مدد شامل ہو گی،انہوں نے روس کی جدیدترین ہیلی کاپٹربھارت میں تیار کرنیکی پیشکش کی ، انہوں نے بتایا کہ روس بھارت میں 10 ایٹمی ری ایکٹرز لگائے گا ،روسی صدر پوٹن نے کہا کہ اگلے سال گجرات میں روس بڑا انڈسٹریل پلانٹ لگائے گا،روس بھارت کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے پر مذاکرات کررہا ہے، جیٹ فائٹرز اور ٹرانسپورٹ طیارے بھی بنائے جائیں گے۔

مودی کے مطابق انتہائی محفوظ اسٹینڈرز کے مطابق تعمیر کیے جانے والے ان ری ایکٹرز کے لیے پرزے بھی بھارت میں تیار کیے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ پوٹن کے مطابق روس اور بھارت نے دیگر ممالک کے لیے جوہری پاور پلانٹس تعمیر کرنے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :