این اے 122 کے ووٹوں کی جانچ پڑتال پھر تاخیر کا شکار، جانچ پڑتال کیلئے لوکل کمیشن کو ابھی تک علیحدہ کمرہ فراہم نہیں کیا گیا

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء) الیکشن ٹریبونل کی جانب سے این اے 122 کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا، جانچ پڑتال کیلئے لوکل کمیشن کو ابھی تک علیحدہ کمرہ فراہم نہیں کیا گیا۔الیکشن ٹریبونل کی جانب سے سابق سیشن جج غلام حسین کو لوکل کمیشن مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ ابھی تک جانچ پڑتال کیلئے جگہ حاصل نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں لوکل کمیشن نے کہا کہ جانچ پڑتال کے عمل کیلئے انہیں ابھی تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے کمرہ نہیں دیا گیا، جب تک کمرہ نہیں ملتا ان کیلئے یہ عمل شروع کرنا ممکن نہیں۔لوکل کمیشن کے مطابق ٹریبونل کے حکم کے تحت 15 دسمبر تک رپورٹ دینا بھی ممکن نہیں، دوسری جانب عمران خان نے ووٹوں کی جانچ پڑتال کیلئے 5 لاکھ روپے جمع کرا دیئے ہیں